پوری کوشش ہے کہ عوام کو ادویات با آسانی دستیاب ہوں‘ وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SECP project is very important for Pakistan's development, PM imran khan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ملک بھر میں عوام کو ادویات کے حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو۔

اجلاس میں ادویات کی دستیابی، قیمتوں کے تعین اور ڈریپ کی کارکردگی کا باریکی سے جائزہ لیا گیا‘جان بچانے والی ادویات کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کے تعین پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈریپ کارکردگی، ادارے کو فعال بنانے اور کرپشن سے پاک کرنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ ادویات مناسب قیمت پر عوام کو میسر آسکیں، اس ضمن میں ڈریپ کا بطور ریگولیٹر کلیدی کردار ہے، پالیسی سازی اور پالیسی پر عملدرآمد کے ضمن میں موجودہ حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے۔ پالیسی سازی اور پالیسی پر عمل درآمد کو یکجا کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی سطح پر ادارے کی افرادی قوت کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے، جبکہ پالیسی سازی اور پالیسیوں پرعملدرآمد کے شعبوں کو علیحدہ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں، ان کے یکجا ہونے سے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حوالے سے معاملات بھی اجلاس میں زیر غور لائے گئے، اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔

Related Posts