ایران اسرائیل جنگ کے اثرات؛ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کار پریشان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 1,505 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 120,465 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ 1.23% کی مندی کو ظاہر کرتا ہے۔

آج کاروبار کے دوران انڈیکس نے 1,487.50 پوائنٹس کی حد میں اتار چڑھاؤ دیکھا، جس میں سب سے زیادہ 121,905.49 پوائنٹس اور سب سے کم 120,417.99 پوائنٹس ریکارڈ کیے گئے۔

کل 122,011,862 حصص کا لین دین ہوا، جو کہ گزشتہ دن کے 1,152,012,654 حصص سے نمایاں کمی ہے۔ٹریڈنگ ویلیو 12.409 ارب روپے رہی، جو کہ پچھلے دن کے 27.983 ارب روپے سے کم ہے۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنریز کے شعبوں میں شدید فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے کشیدگی کے خدشات مارکیٹوں کا مرکز بنے رہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور سرمایہ کار امریکی ٹریژریز اور ڈالر کی محفوظ پناہ گاہ کی طرف رُخ کرتے ہوئے حصص کی فروخت کرنے لگے۔

Related Posts