کورونا کیسز میں کمی، ملک بھر میں تمام سطح کے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چھٹیاں ختم، سندھ اور پنجاب میں بستہ اٹھائے بچے اسکول پہنچ گئے
چھٹیاں ختم، سندھ اور پنجاب میں بستہ اٹھائے بچے اسکول پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں آج سے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز سمیت تمام تعلیمی ادارے کھل گئے جہاں حاضری کی شرح 100 فیصد رکھی گئی ہے جبکہ یہ فیصلہ کورونا کیسز میں کمی کے پیشِ نظر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کورونا ایس او پیز کے ساتھ آج سے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھل گئیں۔ ملک بھر میں ہر سطح کا تعلیمی سلسلہ بحال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی

چین میں زیرتعلیم ڈاکٹرز اور انجینیئرز کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

 تعلیم کے نام پر عزتیں پامال، اکیڈمی میں زیادتی کی ویڈیوز وائرل

گزشتہ ہفتے این سی او سی نے اعلان کیا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے 11 اکتوبر کو پیر کے روز سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز کریں گے تاہم کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔

قبل ازیں تعلیمی اداروں کو محض 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جس کامقصد کورونا کیسز میں بڑھتے ہوئے اضافے کو روکنا تھا۔ سندھ بھر میں نجی و سرکاری یونیورسٹیز نے 100فیصد حاضری کے ساتھ کام شروع کردیا۔

یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے تمام یونیورسٹیز اور بورڈز ڈپارٹمنٹ سندھ بھر میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے جس کیلئے حاضری پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں تاہم ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

سندھ حکومت نے بھی حال ہی میں 11 اکتوبر سے تمام تر نجی و سرکاری اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے تحت تمام اسکولز کو 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ 

 

Related Posts