کورونا کے خدشات، آج سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Educational institutions across Pakistan closed amid rising COVID-19 cases

اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسکولوں میں  بچوں میں وباء پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر آج پاکستان بھر میں تمام تعلیمی ادارے 10 جنوری 2021 تک بند کردیئے گئے ہیں۔

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت 23 نومبر کو بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھاکہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے 24 دسمبر تک اسکول جمعرات سے بند رہیں گے جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہونگی۔

حکام کے مطابق طلبا 24 دسمبر تک آن لائن اپنی تعلیم جاری رکھیں گے ، اس کے بعد موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور اسکول کا دوبارہ آغاز 10 جنوری کو ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن جلسے جلوس کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، وزیر اعظم

وفاقی وزیر کے مطابق جنوری میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی جانچ پر مبنی ہوگا اور اگر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پالیا گیا تو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی دوسری لہر کے دوران اسکولوں میں کورونا انفیکشن کاتناسب 1 فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔

Related Posts