پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنےاختیارات سےتجاوزنہ کرے،شفقت محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکاکہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف زیادہ شکایات آرہی ہیں،اگر کسی بھی پرائیوٹ اسکول نے فیس سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف بڑھائی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیرتعلیم کاکہناتھا کہ  نجی تعلیمی ادارے فیسوں میں5فیصدسےزیادہ غیر قانونی اضافہ کر رہے ہیں، اس سے متعلق شکایات آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام نجی اسکولز کو واضح طور پر متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ فیس میں غیرقانونی اضافہ نہ کریں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نا ہوا توحکومت سخت کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنےاختیارات سےتجاوزنہ کرے،شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کے آغاز پر فیس میں اضافہ بلاجواز ہے، کتابوں اور اسٹیشنری کی مد میں بھی پیسے بٹورے جاتے ہیں، اس پر بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ میں نے تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے کہ اپنے اختیارات کے مطابق اس معاملے کو کنٹرول کریں، لاہور میں نجی اسکول کی فیسوں میں عدالتی احکامات کے برعکس 30فیصد اضافے کے خلاف والدین نے احتجاج کیا، جو بھی والدین اس حوالے سے احتجاج کررہے ہیں ان سے مذاکرات کئے جائیں۔