الیکشن کمیشن کو خط، کراچی کے بلدیاتی الیکشن ساتویں بار ملتوی کیے جانے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے قبل از وقت انتخابات سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی
الیکشن کمیشن نے قبل از وقت انتخابات سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی

کراچی: سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کراچی میں بلدیاتی الیکشن ساتویں بار ملتوی کیے جانے کا خدشہ پیدا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نام سندھ حکومت کے خط میں کمیشن کو کراچی کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم یونین کونسلز بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو اپنی حقیقت معلوم ہوجائیگی۔ حافظ نعیم الرحمان

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایم کیو ایم 76 نئی یونین کونسلز کی تشکیل چاہتی ہے جس پر سندھ حکومت نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن سے رائے طلب کی ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایات جاری کرچکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو تمام تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کی۔ مراسلے کے مطابق 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔ اس دوران لوکل گورنمنٹ کسی بھی قسم کی تقرری یا تبادلہ نہ کرے۔

خیال رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے جس پر جماعتِ اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت اپوزیشن جماعتوں نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تاہم انتخابات منعقد نہ ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔

 

 

Related Posts