الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے قبل از وقت انتخابات سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی
الیکشن کمیشن نے قبل از وقت انتخابات سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 43 اراکین کو قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین کی طرف سے استعفوں کے بعد اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا۔ استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھجوائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، میڈیکل کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریکِ انصاف کے مزید 43 اراکینِ قومی اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں جن میں انور تاج، گل ظفر خان اور محمد یعقوب شیخ شامل ہیں۔

کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے گئے اراکین میں طاہر صادق، جواد حسین، ملک محمد احسان، حاجی امتیاز، حماد ریاض خان، رضا نصر اللہ اور محمد احمر سلطان بھی شامل ہیں۔

ڈی نوٹیفائی کیے گئے اراکین میں محبوب سلطان، رائے مرتضیٰ اقبال، راحت امان، فاروق اعظم، محمد شفیق، شبیر علی، جاوید اقبال، خواجہ شیراز، نیاز احمد، سردار نصر اللہ خان اور محمد خان لغاری بھی شامل ہیں۔

تحریکِ انصاف کے جن اراکین کی نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں  ان میں ثوبیہ کمال خان، منزہ حسن، روبینہ جمیل اور نوشین حامد بھی شامل ہیں۔ اراکین کے ڈی نوٹیفائی ہونے سے قومی اسمبلی میں حکمراں اراکین کا پلڑا بھاری ہوگیا ہے۔

Related Posts