الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی نگرانی کیلئے غیر ملکی مبصرین بلانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی نگرانی کیلئے غیر ملکی مبصرین بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات کی نگرانی غیر ملکی مبصرین سے کروانے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے سیکریٹری خارجہ کو خط لکھ کر بین الاقوامی اداروں کی فہرست مانگ لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کی تاریخ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بلاول

خط میں کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ الیکشن کمیشن کو ایس او پیز سے آگاہ کرے۔ کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے فوکل پرسن مانگ لیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے باضابطہ شیڈول کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا، نہ ہی عام انتخابات کی تاریخ دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

عام انتخابات کی تاریخ نہ دئیے جانے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے احتجاج کی دھمکی دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی پی قیادت کے بیانات پر تاحال کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہمارے پاس ہے جبکہ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

آج سے 2 روز قبل اپنے ایک بیان میں سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ موسم ٹھنڈا ہے۔ عوام دیکھیں کہ کون الیکشن سے بھاگ رہا ہے اور بھاگنے والوں کا بائیکاٹ کریں۔

Related Posts