چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

چیف الیکشن کمشنر اور ممبرانِ کمیشن کی تقرری کی لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا جس کے دوران تقرری کے حوالے سے ناموں کو فائنل کیا جائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں دوپہر کے وقت  ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کریں گی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان  اور اپوزیشن کی طرف سے چیف الیکشن کمیشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس ((ر) صادق بھٹی، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی کے نام سندھ سے تجویز کیے جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ، میر نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مؤقر ترین عہدے چیف الیکشن کمشنر کیلئے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے۔

 جسٹس (ر) سردار رضا خان 6 دسمبر کو مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) الطاف قریشی نے 2 روز قبل  قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری 45 روز میں ہونا ضروری ہے تاہم حکومت اور متحدہ اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کے معاملے پر ڈیڈلاک تھا جو بعد ازاں ختم ہوگیا۔ 

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام  شارٹ لسٹ کرلئے گئے

Related Posts