الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گرفتار
الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گرفتار

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ملیر کے حلقہ پی ایس 88 سے بے دخل کردیا جسے نہ ماننے پر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو پی ایس 88 سے بے دخل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو فوری طور پر حلقہ پی ایس 88 چھوڑنے کا حکم دیا تھا، تاہم حلیم عادل شیخ حلقے میں انتخابی مہم چلاتے رہے جس پر انہیں گرفتار کرنا پڑا جبکہ حلیم عادل شیخ کے خلاف الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر حکم نامہ جاری کیا تھا۔ 

پی ٹی آئی کی طرف سے پولنگ کے دوران حلقے میں اسحلے کی مبینہ نمائش پرایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا جبکہ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے اسلحے کی نمائش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا کہ تحریکِ انصاف رہنما کے مسلح افراد کے ساتھ پولنگ اسٹیشن کے دورے قابلِ مذمت ہیں۔ حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہیں اور الیکشن پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اسلحے کے زور پر ووٹرز کو ہراساں کر رہے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کی خاموشی قابلِ تشویش ہے۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایکشن لینا ہوگا تاکہ انتخابات کی شفافیت برقرار رہے۔

  یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملیر کے حالات خراب کرنے کا پلان بن چکا ہے۔حلیم عادل شیخ

Related Posts