وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملیر کے حالات خراب کرنے کا پلان بن چکا ہے۔حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملیر کے حالات خراب کرنے کا پلان بن چکا ہے۔حلیم عادل شیخ
وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملیر کے حالات خراب کرنے کا پلان بن چکا ہے۔حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے دوران ملیر کے حالات خراب کرنے کا پلان بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی ایس 88 میں تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں اور پولنگ جاری ہے جس کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملیر میں منشیات کے اڈے کھل گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملیر کو پیپلز پارٹی حکومت سمیت سب نے مل کر لوٹا اور مختلف ادوار میں ٹھیکے پر دیا گیا اور ملیر کے آخری ٹھیکیدار راؤ انوار تھے۔ حلقہ پی ایس 88 میں پی ٹی آئی امیدوار جان شیر وزیرِ اعظم عمران خان کا ٹائیگر ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ووٹ پیسوں سے نہیں بلکہ حق اور انصاف سے ملتا ہے۔ آج کی شام فتح کی ہوگی۔ ملیر کے حلقہ پی ایس 88 میں جیت پاکستان تحریکِ انصاف کی ہوگی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری کی ہدایت پر مجرموں کو بلایا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں ملیر کے حالات خراب کرنے کا پلان بن چکا ہے جس کیلئے سندھ پولیس کو باوردی اور بغیر وردی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ملزمان لیاری اور سندھ کے 2 اضلاع سے پولننگ کے عمل میں مداخلت کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ رہا کیے گئے ملزمان کو پولنگ کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کا امیدوار جان شیر جونیجو میدان میں اتر چکا ہے جبکہ جیت پاکستان تحریکِ انصاف کے نام ہوگی۔

  یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: 170 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے

Related Posts