وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کو استحکام ملا۔ سینیٹر فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ، سینیٹر فیصل جاوید
حکومت کا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ، سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں گزشتہ برس پاکستان کی معیشت کو استحکام حاصل ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ سن 2019ء میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی جس کا پوری دنیا نے اعتراف کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سن 2020ء میں معیشت کے استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم نے  وزراء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کے لیے اقدامات کریں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام وزراء کو ہدایات دی ہیں کہ اپنی توجہ مکمل طور پر عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے پر مرکوز کریں۔ انہوں نے 2020ء کو عوامی سال قرار دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پی ٹی آئی کے  سینیٹر فیصل جاوید نے کہا  کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے۔

انہوں نے17 نومبر کو ٹوئٹر پیغام میں  کہا کہ کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا۔گزشتہ ادوار میں ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا، جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کر کے دکھایا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  نے جو وعدہ کیا پورا کریں گے۔  فیصل جاوید

Related Posts