وفاق کی جانب سے معاشی پیکیج خوش آئند اقدام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی وبا اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے ، پوری دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک اس وبا پر قابو پانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں اور اس وبا کو قابو کرنے کے علاوہ متاثرین کی داد رسی کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث عوام کی معاشی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے بارہ سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے جبکہ ٹیکس ریفنڈ کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے مہینہ دیں گے اور یہ سلسلہ 4 مہینے تک جاری رہے گا، اس مقصد کیلئے 150 ارب روپے رکھے ہیں، پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے تاکہ وہاں آکر لوگ کھانا کھا سکیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے مزید دیے ہیں تاکہ وہاں اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ، ری پرکیورمنٹ کیلئے 280 ارب رکھے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کر رہے ہیں ، اس سے حکومت کو 75 ارب روپے کا خسارہ ہوگا۔ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے افراد تین مہینے کی قسطوں میں بل ادا کرسکیں گے ، گیس کے صارفین کے بل بھی قسطوں میں کردیے ہیں، 50 ارب روپے میڈیکل ورکرز کے ضروری سامان کیلئے رکھے ہیں ، اشیائخورو نوش پر ٹیکسز یا ختم کردیے ہیں یا کم کردیے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک تمام صوبے اور وفاق پوری طرح عوام کی جانوں کا ضیاں روکنے کے علاوہ متاثرین کی بحالی اور معاشی مشکلات کے ازالہ کیلئے کاوشیں کررہے ہیں۔ ملک بھر میں متاثرین کیلئے حکومتی اور نجی سطح پر بھی اقدامات جاری ہیں۔

کورونا وائرس نے پوری قوم کو ایک کردیا ہے ،پورے ملک میں لاک ڈائون ہے اس صورتحال میں متعلقہ حکومتیں عوام کو علاج معالجے کے ساتھ ساتھ معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے بھی مدد فراہم کررہی ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے معاشی پیکیج مستحسن اقدام ہے اس سے قوم کو فائدہ ہوگا اور کورونا سے لڑنے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

Related Posts