اقتصادی ترقی کی شرح اگلے دو سال 2.4 فیصد رہنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

international monetary fund
international monetary fund

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لئے حکومت نے اہم اقدامات اٹھائے جس سے معیشت میں بہتری آئی ہے تاہم ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح اگلے دو سال تک 2.4 فیصد تک ہی رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد رہے گی اور آئندہ سال بیروز گاری میں معمولی اضافہ ہوگا۔آئی ایم ایف کے ماہر معاشی امور جیان مالیسی فیرٹی نے کہا کہ پاکستانی حکام نے ملک میں درپیش مسائل کے باوجود مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

آئی ایم ایف ماہرین کے مطابق 2018 میں اقتصادی ترقی 2.3 فیصد تھی جو کم ہو کر 2019 میں 1.7 فیصد ہوئی لیکن اسٹیٹ بینک کی بہتر پالیسی کی وجہ سے ایکسچینج ریٹس بہتر ہوئے جس سے ملک میں معاشی استحکام نظرآنا شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2020 تک پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو خطے میں درپیش کشیدگی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کے مطابق 20-2019 میں عالمی اقتصادی ترقی کی شرح میں اعشاریہ پانچ فیصد کمی آنے کا امکان ہے۔

Related Posts