اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے درآمدی یوریا کی قیمت 2340 روپے فی تھیلا مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا، جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد اہم فیصلے کیے گیے۔
آر این این جی پر چلنے والے تین پاور پلانٹس کیلئے پاور پرچیز معاہدے اور گیس پرچیز معاہدے میں ٹیک اینڈ پے کمٹمنٹس میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی، جس کے تحت ای سی سی نے آر ایل این جی پر چلنے والے تین پاور پلانٹس کیلئی پاور پرچیز اور گیس پرچیز ایگریمنٹس میں کم از کم ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کمٹمنٹس کی شرح 33 فیصد پر فکسڈ کردی ہے۔
نیپال کا ملک میں تمام کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویب سائٹس بلاک کرنیکا حکم
ای سی سی کے اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلکس کو بینک آف خیبر کو سود کی ادائیگی کیلئے آٹھ کروڑ 9 لاکھ 80 ہزار روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 50 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید برآں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں کمرشل بینکوں میں موجود زرمبادلہ تک حکومتی رسائی کے بے بنیاد اور مذموم پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں، بعض مفاد پرست عناصر، جنہوں نے ماضی میں اس ملک کو تباہ کردیا تھا، نے اس کو غلط رنگ دے کر ایک مہم شروع کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ مستقبل قریب میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔