وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECC approves Rs5 cut in power tariff, Ramazan Relief Package

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اور انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے مزید 18 ارب 36کروڑ 47 لاکھ روپے دینے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) آج الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی اور دیگر ادائیگیوں کی منظوری سمیت 8 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو، شوکت ترین دوبارہ چیئرمین مقرر

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن ،وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس،ایوی ایشن اور وزارت دفاع کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے اٹھارہ ارب روپےسے زائد تکنیکی ضمنی گرانٹس و فنڈزفراہمی کی منظوری دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی وزارت دفاع کے زیر انتظام چلنے والے سر سید سکول اینڈ کالج برائے خصوصی تعلیم کو رواں مالی سال 2021-22 کیلئے 6 کروڑ 71لاکھ27 ہزار687 روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس فراہم کرنے پر بھی غور کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیلِ نو کردی گئی، وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین دوبارہ چیئرمین مقرر کردئیے گئے جبکہ تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن وفاق کی طرف سے جاری کیا گیا۔

 وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس دسمبر کے دوران ای سی سی کی تشکیل نو کرتے ہوئے شوکت ترین کو دوبارہ چیئرمین مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے سینیٹر شوکت ترین کو چیئرمین بنائے جانے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Related Posts