انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمورکا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ، انگلش میڈیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمورکا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ، انگلش میڈیا
انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمورکا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ، انگلش میڈیا

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمورنے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انگلش میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے بعد آئن واٹمور پر دباؤ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بھی انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان کینسل ہونے پرناراض تھے، تاہم اب انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمورنے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے سیکورٹی اشو کابہانہ بنا کر اپنی ٹیم کو پاکستان سے میچ سے چند لمحوں قبل واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

تاہم نیوزی لینڈ کی دیکھا دیکھی انگلینڈ نے بھی اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے نظر ثانی کرنے کا کہا تھا اور اپنا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد کرکٹ شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنی ہوگی، مائیکل ایتھرٹن

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی دونوں ٹیموں کے فیصلوں پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں آئی سی سی سے بات کریں گے۔

Related Posts