آم کھائیں، دل، آنکھوں اور ہاضمے کو صحت مند بنائیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

موسم گرما میں ہر طرف خوشبودار آموں کا راج ہوتا ہے مگر یہ پھل صرف ذائقے میں ہی لاجواب نہیں بلکہ صحت کے لیے بھی حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔

آم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن سی، اے، ای، بی 6، پوٹاشیم، میگنیشیم، فائبر اور قدرتی مٹھاس شامل ہیں۔

وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جبکہ فائبر ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔ آم میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ وزن پر قابو رکھنے والوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

اگرچہ میٹھا ہوتا ہے مگر تحقیق بتاتی ہے کہ اعتدال میں آم کھانا ذیابیطس سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتا ہے۔ آم میں موجود پولی فینولز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں اور دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

اس کے علاوہ، آم بینائی بہتر بنانے، خون کے دباؤ کو کنٹرول کرنے، قبض سے نجات، اور ممکنہ طور پر کینسر سے بچاؤ جیسے فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔

البتہ، ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ آم کو اعتدال میں استعمال کریں اور اگر کسی خاص مرض میں مبتلا ہوں تو اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیں۔

Related Posts