اسلام آباد ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Earthquake tremors jolt Islamabad, other cities

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت پنجاب ،خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں ہفتہ کو 5اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، لنڈی کوتل، علی پور، چنیوٹ، حافظ آباد اور ملحقہ علاقوں ،کالاباغ، شانگلہ، چلاس، گلگت، شاردو، غذر میں بھی محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ہنگو، ہنزہ اور مہمند تک دور دور تک محسوس کیے گئے۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں:سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف پھیل گیا

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ افغانستان کی سرحد سے ملحقہ ہندوکش کے علاقے میں آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 210 کلومیٹر کی گہرائی میں 5اعشاریہ 9 تھی۔

 

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سوات، اپر دیر، لوئر دیر، مانسہرہ، مالا کنڈ، بٹگرام، بالا کوٹ اور تورغر کے علاقوں میں چند روز پہلے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Related Posts