کراچی میں زلزلے کی اطلاعات، شہریوں میں شدید خوف و ہراس

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Earthquake jolts various areas of Karachi again
ONLINE/ FILE PHOTO

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سہ پہر 4 بج کر 20 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

سوشل میڈیا کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کراچی سے 75 کلومیٹر شمال میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق، آفٹر شاکس کا امکان کم ہے لیکن شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زلزلے کے دوران، شہریوں کو چاہیے کہ وہ عمارتوں سے باہر کھلے علاقوں میں پناہ لیں اور لفٹوں کا استعمال نہ کریں۔

کراچی میں زلزلے شاذ و نادر ہی محسوس کیے جاتے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں خطے میں زلزلوں کی سرگرمی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چند روز قبل میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلے آئے تھے، جن کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔