پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

مردان، مالاکنڈ، صوابی، دیر بالا، مانسہرہ، ایبٹ آباداور دیگر قریبی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں 190 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ صوبے میں آنے والے اس زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان  کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سوات، مالاکنڈ، مردان، ایبٹ آباد، صوابی، لوئر دیر، بونیر اور شانگلا میں زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کے مابین زمین سے ستر کلومیٹر  گہرائی میں تھا۔

مزید پڑھیئے: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Related Posts