پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 رہی۔
خیبر پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف پھیل گیا
بلوچستان، ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کو فی خاندان 12000 دیں گے۔ثانیہ نشتر
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش تھا۔
سوات میں 4.8 شدت کے زلزلے کے باعچ عوام میں خوف پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو بھی سوات اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ستمبر کے دوران زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد تھی۔ 11 جنوری کو لاہور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔