سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف پھیل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف پھیل گیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر سوات کے ضلعی صدر مقام مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 26ویں اور صوبہ خیبر پختونخوا کے تیسرے سب سے بڑے شہر مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے آج محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ دکانوں، گھروں اور دفاتر سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 120 کلومیٹر جبکہ مرکز ہندوکش میں تھا۔

واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا میں جنوری کے دوران آنے والا یہ پہلا زلزلہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سوات، اپر دیر، لوئر دیر، مانسہرہ، مالا کنڈ، بٹگرام، بالا کوٹ اور تورغر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آج سے 5روز قبل خیبر پختونخوا کے مختلف شہر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ بونیر، چترال، باجوڑ، وادئ نیلم اور گردونواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ 

 

Related Posts