اسکردو میں زلزلے کے جھٹکے، پتھر گرنے سے گاڑیوں کو نقصان، متعدد افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکردو میں زلزلے کے جھٹکے، پتھر گرنے سے گاڑیوں کو نقصان، متعدد افراد زخمی
اسکردو میں زلزلے کے جھٹکے، پتھر گرنے سے گاڑیوں کو نقصان، متعدد افراد زخمی

گلگت بلتستان کے خوبصورت شہر اسکردو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پتھر گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسکردو کے پہاڑی علاقے میں واقع سب ڈویژن روندو میں محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں ڈینگی وائرس کی ادویات بازار سے غائب 

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔  دوسری جانب پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث اسکردو گلگت روڈ بلاک ہو گئی جبکہ پتھر لگنے سے متعدد مسافر زخمی ہوئے۔

https://twitter.com/alysalmaan/status/1571758984180244480

زلزلے کے دوران پتھر گرنے سے ہونے والے حادثات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے بعد پہاڑ سے گرنے والے بڑے سائز کے پتھر گاڑیوں پر گر کر انہیں نقصان پہنچا چکے ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسکردو کے علاقے روندو کے علاوہ استور میں بھی زلزلہ آیا جس سے سڑکیں اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ 

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو کی یونین گنجی میں آئے زلزلے سے قبل ہی حکومت نے اسے آفت زدہ قرار دے دیا تھا لیکن ابھی تک عوام کی امداد نہیں کی گئی۔

 

Related Posts