ہاکس بے میں دستیاب مزیدار شنواری کڑاہی، ذائقے میں اپنی مثال آپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہاکس بے میں دستیاب مزیدار شنواری کڑاہی، ذائقے میں اپنی مثال آپ
ہاکس بے میں دستیاب مزیدار شنواری کڑاہی، ذائقے میں اپنی مثال آپ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اب اگر ساحل سمندر سیر کو جائیں تو گھر سے کھانا بنا کے لے جانے کی بلکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہاکس بے پر موجود ہاکس بے شنواری ریسٹورنٹآپ کو لذیذ اور عمدہ کھانوں کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

سمندر کنارے ریسٹورٹ پر مزے دارشنواری کڑاہی دستیاب ہے جس میں کم مرچوں کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا ذائقہ لاجواب ہوتا ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے ہوٹل انتطامیہ نے کہا کہ اِس کڑاہی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کم مرچوں کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مٹن کا ذائقہ بہت اچھا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے بنانے کیلئے پہلے گوشت کو بوائل کرتے ہیں پھر اس میں مصالحے وغیرہ ڈال کر اسے بھونتے ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ اس ہوٹل پر کھانوں کی قیمت ساحل سمندر پر ہونے کے باوجود کافی مناسب ہے، یہاں قریب کے رہائشی بھی آتے ہیں، مگر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ لوگ سمندر گھومنے آتے ہیں اور پھر کھانا بھی یہیں کھاتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہاکس بے شنواری پر کھانے کیلئے آنے والے لوگ یہاں کی شنواری کڑاہی ضرور کھائیں کیونکہ ایسی لذیذ کڑاہی سمندر کے قریب کہیں نہیں ملے گی۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے وہاں پر کھانے کیلئے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ریسٹورنٹ کی سروس اور بیٹھنے کی جگہ بہت اچھی ہے اور کھانا بھی بہت لذیذ ہے۔

مزیدار شنواری کڑاہی کو دیکھنے کے بعد خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے اور جب یہ کڑاہی ساحل سمندر کے قریب دستیاب ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ شنواری کڑاہی کے ساتھ نان یا پھر کلچہ زیادہ اچھا لگتا ہے۔

Related Posts