کراچی میں زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

کراچی کے علاقے ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور لوگ حواس باختہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور کام کی جگہوں سے باہر نکلنے کیلئے تگ و دود کرتے ہوئے نظر آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملیر میں زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیو ملیر کراچی اور گہرائی 12 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاع کاٹھور اور گڈاپ کے لوگوں نے دی، زلزلے کے جھٹکے بدھ کے دن شام گئے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر اور مرکز ملیر کے علاقے میں تھا۔

Related Posts