راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور، شبقدر، باجوڑ، ایبٹ آباد، مردان اور صوابی کے علاوہ گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوف پھیلنے لگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان: قلات میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور ملک کے دیگر شہروں میں آنے والے زلزلے کے متعلق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی زیرِ زمین 32 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے وسطی شہر قلات اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے جاری بیان میں بتایا گیا زلزلے کی گہرائی 34 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔

 

Related Posts