اسلام آباد: شہر اقتدار، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جبکہ مری ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شد ت4.4ریکارڈ کی گئی، لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے اور دعائیں مانگنے لگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ عوام میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں آج سے 3روز تک بارشوں کی پیشگوئی