کوئٹہ: بلوچستان میں اپریل کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے گزشتہ شب محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.8ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے، مکان کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ سے 40 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا، جبکہ اپریل کے دوران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔
یکم اپریل کی شب بھی صوبے کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واقعے کے نتیجے میں ایک مکان گر گیا، 3 بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
زلزلے کے نتیجے میں مکان گرنے کا واقعہ چمن کے علاقے بلال زئی میں پیش آیا۔ ملبے کے نیچے دب کر 3 بچے دم توڑ گئے۔ 1 خاتون سمیت 5 زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کی مدد کی جارہی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 50 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔