کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں، مختلف علاقوں میں تیز بارش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

کراچی: سخت گرمی کے بعد شہر قائد کو گرد آلود ٹھنڈی ہواؤں اور سیاہ بادلوں نے گھیر لیا۔مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی۔

سرجانی ٹاؤن، گڈاپ اور نیو کراچی مین طوفانی ہواؤں کا بسیرا، سیاہ بادلوں کے باعث شہریوں مین خوف و ہراس پھیل گیا، سرجانی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی۔

سرجانی ٹاؤن، صدر، اولڈ سٹی ایریا، یوسف گوٹھ، خدا کی بستی، گلزار ہجری، اسکیم 33، اورنگی ٹاؤن کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث سسٹم بن گیا ہے اور بادلوں نے کراچی کو گھیر لیا ہے، تیز بارش اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں منگل کو درجہ حرات 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جبکہ گزشتہ روز درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے بارش کے حوالے سے اہم ہیں اور سندھ کے ساحلی علاقوں مین آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان ٹلا نہیں، ساحلی علاقے اثرات کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات

Related Posts