پانی چوری مافیا کے خلاف واٹر بورڈ کی بڑی کارروائی، غیرقانونی کنیکشن کاٹ دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پانی چوری کرنے والے مافیا کے خلاف واٹر بورڈ کی بڑی کارروائی، غیرقانونی کنیکشن کاٹ دیئے
پانی چوری کرنے والے مافیا کے خلاف واٹر بورڈ کی بڑی کارروائی، غیرقانونی کنیکشن کاٹ دیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہریوں کا پانی چوری کرنے والے واٹر مافیا کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کی لیاری ایکسپریس وے اطراف میں بڑی کارروائی، ریکسر کے علاقے میں جاری غیر قانونی واٹر کنیکشن کاٹ دیئے گئے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن چیئرمین پیپلز پاٹی بلاول بھٹو زراری کی خصوصی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مافیا شہریوں کا لاکھوں گیلن پانی چوری کر کے صنعتوں کو فروخت کر رہی تھی۔ اس آپریشن میں رینجرز، پولیس اور ایس ایس یو کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور پانی کے مسائل حل کرنا واٹر بورڈ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واٹر بوڈ کو ہدایت کی کہ شہر بھر سے پانی کی چوری کا عمل روکا جائے اور واٹر بورڈ کی مختلف علاقوں سے گزرنے والی لائینوں سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

آپریشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینٹی تھیفٹ سیل کے سربراہ راشد صدیقی نے بتایا کہ ایکسپریس وے کے اطراف ریکسر کے علاقے میں جاری غیر قانونی واٹر کنیکشن کاٹ دئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹر مافیا کے منظم گروہ نے اپنی لائنیں ڈال کر واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرنے کا ایک نیٹ ورک بنا رکھا تھا ، اس گروہ نے پانی کی موٹریں نصب کر کے واٹر بوڈ کی لائنوں سے پانی چوری کر کے صنعتوں کو فروخت کیا جا رہا تھا۔

راشد صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی واضح ہدایات ہیں کہ شہر میں کسی صورت بھی پانی چوری کرنے والوں کو نہ بخشا جائے اور مصدقہ اطلاعات پر فوری کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی چوری کے خلاف کاروائی میں پولیس اور رینجرز کا تعاون قابل تعریف ہے جس کے باعث پانی چوری کو ناممکن بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا

Related Posts