اسلام آباد: شہباز شریف کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد اضافہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کے 16 ماہ کے دوران جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ کیا گیا۔ پیناڈول کی قیمت نومبر 2022 میں 17 روپے سے 26 روپے 50 پیسے کی گئی۔
اپریل 2023 کو پیناڈول کی قیمت 32 روپے 60 پیسے کر دی گئی۔ پیناڈول کی قیمت میں آخری مرتبہ 20 فیصد اضافہ 19 مئی 2023 کو کیا گیا جس پر ابھی عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا۔
روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر 300 روپے کا ہوگیا
اگر پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کی بات کی جائے تو ادویات کی قیمتوں میں ریکارڈ 12 مرتبہ اضافہ ہوا۔ کچھ ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو کسی بھی دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں کو باقاعدہ کنٹرول نہیں کیا گیا۔