کراچی میں تیز رفتار ڈمپر گاڑیوں پر چڑھ گیا جس پر گاڑی مالکان اور علاقہ مکین غصے میں آ گئے، مشتعل افراد نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پیش آیا جہاں ڈمپر ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کا خیال رکھتے ہوئے تیز رفتاری دکھائی جس کے باعث ڈمپر مختلف گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔
مشتعل افراد نے گاڑیوں کے نقصانات پر ڈمپر ڈرائیور کو دھر لیا اور خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈمپر کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔
یہ بھی پڑھیں: نوری آباد حادثہ، لواحقین میتوں کے حصول کیلئے پریشان