دم مستم فلم کا گانا ’تو ہیر میری‘، کس بھارتی گانے سے ملتا جلتا ہے؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دم مستم فلم کا گانا ’ہیر میری‘، کس بھارتی گانے سے ملتا جلتا ہے؟
دم مستم فلم کا گانا ’ہیر میری‘، کس بھارتی گانے سے ملتا جلتا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم دم مستم کا گانا ’تو ہیر میری‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، مگر یہ گانا اکشے کمار کی فلم کے گانے سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے۔

دم مستم ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جو کہ عید الفطر پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکار عمران اشرف اور اداکارہ عمار خان شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت احتشام الدین نے دی ہے۔

یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا تو ہیر میری اکشے کمار کی فلم تیری اورے سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے۔

سنگر نبیل شوکت اور بینا خان کا گایا ہوا گانا بہت ہی خوبصورت ہے مگر ساتھ ہی گانا بھارتی گانے کی کاپی لگتا ہے، پاکستانی فلم میکرز کو چاہئے کہ وہ انڈیا کو کاپی کرنے کے بجائے اپنی کچھ تخلیق پیش کریں۔

ویسے یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہم پاکستانی بالی ووڈ سے بہت زیادہ متاثر ہیں لیکن اتنا بھی متاثر نہیں ہونا چاہئے کہ ہر چیز میں اُن کو کاپی کرنے میں لگ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کا بلاول سے محبت کا اظہار، اگلا وزیر اعظم بھی قرار دے دیا

پاکستانی شائقین سینیما گھروں میں کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں ناکہ بھارتی فلم کا کاپی ورژن۔

یہاں پر یہ بات غور طلب ہے کہ اگر پاکستانی انڈین اسٹائل کی فلم یا گانا دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر وہ پاکستانی فلموں کیلئے ادائیگی کیوں کریں؟ وہ بھارتی فلم کو باآسانی آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

اگر میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہوگا کہ گانا تو ہیر میری کی میوزک ویڈیو اوکوریوگرافی کافی حد تک بھارتی گانے تیری اورے سے مشابہت رکھتا ہے۔

Related Posts