کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا۔
ملک بھر میں سیلاب سے تباہی، وزیر اعظم نے سفیروں کا اجلاس آج طلب کر لیا