صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کےلیے کل دو روزہ دورے پر یو اے ای روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کےلیے کل دو روزہ دورے پر یو اے ای روانہ ہوں گے
صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کےلیے کل دو روزہ دورے پر یو اے ای روانہ ہوں گے

اسلام آباد: صدر عارف علوی ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی ایکسپو سائٹ کے ایک اہم حصے میں واقع پاکستان پویلین کے مختلف حصوں کا دورہ کریں گے، ملک سے باہر اپنی طرز کا سب سے بڑا پویلین ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے قیام کے دوران صدر معروف تاجروں ، سرمایہ کاروں ، تاجروں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر نمائندوں اور غیرملکی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور روشن اپنا گھر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ صدر علوی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کی سہولت کے لیے شروع کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ صدر علوی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بات چیت کریں گے۔

‘Hidden Treasure’ کے عنوان سے پاکستانی پویلین غیرملکیوں کے لیے خصوصی کشش رکھتا ہے۔ یکم اکتوبر کو ایکسپو شروع ہونے کے بعد سے لوگوں کی کثیر تعداد نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 ، 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی ، خطے کی سب سے بڑی اور متنوع نمائش ہے جس میں 192 ممالک ، کثیرالجہتی تنظیموں اور کاروباری اداروں کی شرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون عائشہ کی درخواست پر ریمبو کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ڈی جی آئی انویسٹی گیشن

Related Posts