معروف گلوکارہ دعا لیپا جن کا تعلق البانیہ سے ہے، ان کی ایک تصویر کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے، کہ آیا وہ پاکستانی کرکٹر مصباالحق کے ساتھ کیا کررہی ہیں؟
معروف گلوکارہ دعا دلیپا ان دنوں اپنے ساتھی رومین گاوراس کے ساتھ یونان کے جزیرے سیفنوس پر چھٹیاں انجوائے کررہی ہیں، انہوں نے اس موقع پر لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
پاکستانی صارفین میں تصاویر شیئر ہونے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی جس کی وجہ تصویر میں رومین گاوراس کا مصباح الحق سے کافی مشابہ دکھائی دینا ہے۔
دعا لیپا انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سیاہ لباس میں ملبوس تھیں جبکہ رومین گاوراس نے انکا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔
مصباح الحق کے مداحوں نے تصاویر وائرل ہوتے ہی سوالات اٹھائے کہ یہ گلوکارہ کے ساتھ دیکھا جانے والا شخص مصباح الحق ہیں یا پھر کوئی ان کا ٹو کاپی ہے؟
مزید پڑھیں:ہیما مالینی نے کئی سالوں بعد فلم ڈائریکٹر کی نازیبا فرمائش کابھانڈا پھوڑ دیا
لیکن قارئین کو زیادہ الجھنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اوپر موجود تصویر میں سابق کپتان مصباح الحق نہیں ہیں بلکہ فرانسیسی فلم ساز رومین گاوراس ہیں جو بالکل مصباح الحق سے مشابہت رکھتے ہیں۔