نشے میں دُھت جوڑے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نشے میں دُھت جوڑے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، ویڈیو
نشے میں دُھت جوڑے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، ویڈیو

نشے میں دھت ایک جوڑے کو امریکہ میں جہاز کے عملے نے جہاز میں سوار ہونے سے منعکردیا۔ جہاز کے عملے نے جوڑے سے کہا کہ آپ کی وجہ سے جہاز میں تمام مسافروں کی سیکورٹی کو خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کا ایک فلائٹ اٹینڈنٹ ایک جوڑے کو جہاز میں سوار نہیں ہونے دے رہا۔

فلائٹ اٹینڈنٹ نشے میں دھت جوڑے کو مسلسل واپس جانے کی ترغیب دے رہا ہے۔ جس کی شناخت کو ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ اور مذکورہ جوڑا کافی دیگر تک بحث میں مصروف رہتے ہیں، جبکہ ویڈیو میں دوسرے مسافروں کو ہوائی جہاز میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈنٹ نشے میں دھت مسافروں سے کہہ رہا ہے کہ آپ چلا رہے ہیں کیونکہ آپ سب کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، جہاز کے سب عملے نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ آپ جہاز میں سفر نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:ایرانی جیل میں قید خاتون ہیومن رائٹس کارکن نے نوبل انعام جیت لیا

یاد رہے کہ نشے میں دھت جوڑے کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے، اور یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ بعد میں اس جوڑے کو کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا یا نہیں۔

Related Posts