سٹی پولیس نے شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنیوالاڈیلر پکڑلیا، 66کلو چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Drug dealer arrested in karachi

کراچی :بغدادی پولیس نے لیمارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی شہر میں منشیات سپلائی کرنے والے ڈیلر کوگرفتار کرلیا،ملزم کا ساتھی پولیس کو دیکھتے ہی منشیات پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے 44 کلو 400 گرام چرس کے 37 پیکٹ برآمد کئے گئے جبکہ مفرور ملزم کے پھینکے ہوئے بیگ میں سے 21 کلو 600 گرام چرس کے 18 پیکٹ برآمد کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 66 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی، سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

ملزم کا نام انور علی ولد عرش اللہ خان ہے جبکہ مفرور ملزم کا نام عمران پٹھان ولد نا معلوم ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ مفرور ملزم عمران پٹھان جو کہ منشیات کوئٹہ سے لاتا تھا سے چرس خرید کر کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا کرتا تھا۔

مفرور ملزم عمران پٹھان پولیس کو انتہائی مطلوب ہے جس کی گرفتار کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 369/2021 بجرم دفعہ 6/9 درج کر کے ملزم سے عمران پٹھان و دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، نیز ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔

Related Posts