ڈرونز پاکستان کے شعبۂ زراعت میں انقلابی ترقی لا سکتے ہیں۔وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرونز پاکستان کے شعبۂ زراعت میں انقلابی ترقی لا سکتے ہیں۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی
ڈرونز پاکستان کے شعبۂ زراعت میں انقلابی ترقی لا سکتے ہیں۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد: وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ڈرونز  پاکستان کے شعبۂ زراعت میں انقلابی ترقی لاسکتے ہیں جس کے بعد ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 2 زرعی ڈرونز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا۔

تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں زرعی ڈرونز پاکستان میں بنائے گئے ہیں۔ 16 لیٹر کیڑے مار زہر 18 منٹ تک اسپرے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے پورے کھیت پر اسپرے کیا جاتا ہے۔ پھر سنسرز بتاتے ہیں کہ فصل کے کس حصے پر بیماری حملہ آور ہوئی ہے اور صرف اس حصے پر ہی اسپرے ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کھیت کی مکمل مانیٹرنگ سے لیس ڈرونز زراعت کے شعبے میں نیا انقلاب لائیں گے جس سے پاکستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔ 

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ زرعی ڈرونز پاکستان میں زراعت کے منظرنامے میں تبدیلی پیدا کردیں گے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں زرعی ٹیکنالوجی میں زبردست ترقی ہو رہی ہے، گزشتہ روز وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور اے بی این نامی نجی کمپنی کے درمیان ایک اہم معاہدہ ہوا۔

سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اور نجی کمپنی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق پاکستان ڈرونز کو ٹڈی دل حملوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے اثاثوں میں اضافہ، میری ٹائم پٹرول، خود کار ڈرونز فلیٹ میں شامل

Related Posts