ڈرائیور کی بیٹی کا کارنامہ، اسسٹنٹ کمشنر کیلئے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ڈرائیور کی بیٹی کا کارنامہ، اسسٹنٹ کمشنر کیلئے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ڈرائیور کی بیٹی کا کارنامہ، اسسٹنٹ کمشنر کیلئے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کوئٹہ: ڈرائیور کی بیٹی نے حیران کن کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا، اسسٹنٹ کمشنر کیلئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حالیہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ماریہ شمعون جس کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، اپنے بیان میں کہا کہ کم آمدنی کے باوجود والدین نے آٹھ بچوں کو پڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ماریہ شمعون کا کہنا تھا کہ ناکامیوں کے باوجود والدین اور بہن بھائیوں نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایااور کبھی بھی میری پڑھائی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

ماریہ شمعون نے اپنے پیغام میں کہا کہ لڑکیوں کو اپنی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

مزید پڑھیں: بی آر ٹی، پاکستان گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈحاصل کرنے والا ساتواں ملک بن گیا

طالبہ نے مزید کہا کہ یہ میرے والدین کی محنت کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حالیہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرپائی ہوں۔