دوران سفر ڈرائیور سوگیا، 2 ہلاک تین غیرملکی زخمی  

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

)فوٹو: ہم نیوز(

ہزارہ موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں  تین غیر ملکی شہریوں سمیت 20 افراد بھی زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہزارہ موٹو وے پر شاہ مقصود کے مقام پر گلگت سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاعات کے مطابق شاہ مقصود انٹر چینج کے قریب اسلام آباد جانے والی مسافر بس برساتی نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور جاں بحق افراد اور 20 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منقل کردیا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بدقسمت مسافر بس کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ دوران سفر بس ڈرائیور سو گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بد قسمت بس میں 48 مسافر سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ غیر ملکی شہریوں سمیت 20 افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کوٹراما سینٹر ہری پور منتقل کردیا ہے جبکہ  سات شدید زخمیوں کو ایبٹ آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Related Posts