کورونا وائرس کی روک تھام: کینیا میں درجنوں لوگ ڈیٹول پی گئے، 59 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی روک تھام: کینیا میں درجنوں لوگ ڈیٹول پی گئے، 59 افراد ہلاک
کورونا وائرس کی روک تھام: کینیا میں درجنوں لوگ ڈیٹول پی گئے، 59 افراد ہلاک

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کینیا میں درجنوں لوگوں نے ڈیٹول پی لیا ہے جس کے باعث 59 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ افسوسناک واقعہ کینیا کے چرچ میں پیش آیا۔ چرچ کے پاسٹر (مذہبی پیشوا) نے اپنے پیروکار تمام افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈیٹول پینے کی تجویز دی جس پر درجنوں افراد نے عمل کیا۔

کینین پولیس کے مطابق 60 سے زائد افراد ڈیٹول پی گئے  جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ اب تک 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مذہبی پیروکاروں نے طبی تدابیر کی بجائے پاسٹر کے مشورے کو اہمیت دی۔

سوشل میڈیا اور عوام الناس میں پھیلنے والی افواہوں کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لہسن اور پیاز کا استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ طبی ماہرین نے سختی سے اس قسم کی تمام افواہوں کی تردید کی ہے۔

اب تک کورونا وائرس کا کوئی باقاعدہ علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے ماہرین کے مطابق 18 ماہ سے 2 سال تک کا عرصہ درکار ہے۔ اس دوران ہر قسم کی غیر پیشہ ورانہ تجاویز پر عمل سے اجتناب بہتر ہے۔ 

Related Posts