اسلام آباد:وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی 82 ویں برسی کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبالؔ کے علیحدہ وطن کے خواب نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاعر مشرق اورمصورِ پاکستان علامہ اقبالؔ کی برسی کےموقعے پرپوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلمانان برصغیرکیلئے علامہ اقبالؔ کا علیحدہ وطن کاخواب پاکستان کی بنیادبنا۔انہوں نےغلامانہ سوچ کی نفی اورحریتِ فکرکواجاگرکیا۔اقبال کےپیغام کی آفاقیت کاثبوت ہےکہ آج ان کاپیغام دنیابھرمیں پڑھایاجارہاہے۔
شاعر مشرق اورمصور پاکستان علامہ اقبال کی برسی کےموقع پرپوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔مسلمانان برصغیرکیلئےانکا علیحدہ وطن کاخواب پاکستان کی بنیادبنا۔انہوں نےغلامانہ سوچ کی نفی اورحریت فکرکواجاگرکیا۔اقبال کےپیغام کی آفاقیت کاثبوت ہےکہ آج ان کاپیغام دنیابھرمیں پڑھایاجارہاہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 21, 2020
معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ آج کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسفۂ اقبال ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا۔وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنے خیالات بلند رکھیں۔
نوجوان نسل کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کا درس دیتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان بلند خیالی کو اپناتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں ہراول دستہ بنیں۔اللہ تعالی حضرت اقبالؔ کے درجات بلند فرمائے۔
آج کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسفہ اقبال ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا۔عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنے خیالات بلند رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں ہراول دستہ بنیں۔اللہ تعالی حضرت اقبال کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 21, 2020