صوبہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں 2 گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
لیویز کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے سرسنڈ کے قریب گزشتہ روز 2تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 افراد کی شناخت کی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے نوجوانوں نے 1 ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، دوسرا فرار
جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 1 کا نام فیصل ولد شیر جان جبکہ دوسرے کا احسان ولد علی معلوم ہوا ہے۔ فیصل ولد شیر جان آواران جبکہ احسان ولد علی ایران سے تعلق رکھتا تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں قریبی ہسپتال پہنچانے کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ مزید تحقیقات سے حادثے کی وجوہات کا تعین ہوسکے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر پر مبینہ حملے اور اغوا کی کوشش کی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
واقعے کا مقدمہ دہشت گردی، جان سے مارنے کی کوشش اور اغوا کی دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ایم این اے آفتاب جہانگیر نے بتایا کہ گزشتہ روز سرجانی میں غریب آبادی کے گھرمسمار کیے جا رہے تھے، قبضہ مافیا، کے ڈی اے اور پولیس کی ملی بھگت سے کارروائی کی جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں: سرجانی ٹاؤن میں رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر پرحملہ، اغوا کرنے کی کوشش