راولپنڈی: پاک فوج کی خواتین افسران اور اہلکاروں کی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جو جلد ہی اے آر وائی پر پیش کیا جائے گا۔
یو ٹیوب پر ریلیز کیے گئے 1 منٹ 9 سیکنڈ کے ٹیزر میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان اور رمشا خان کو پاک فوج کی وردی پہن کر اداکاری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
یو ٹیوب پر ریلیز کیے گئے 1 منٹ 9 سیکنڈ کے ٹیزر میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان اور رمشا خان کو پاک فوج کی وردی پہن کر اداکاری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
اداکارہ صنم جنگ بیٹی کی 5ویں سالگرہ منانے کیلئے تیار
پری زاد کی نئی قسط، ڈرامہ سیریل نے مداحوں کو زندگی کا راز بتا دیا
مختصر دورانیے کے ٹیزر میں بتایا گیا ہے کہ صنفِ آہن میں سجل علی بطور رابعہ سفیر، یمنیٰ زیدی بطور شائستہ خانزادہ اور سائرہ یوسف بطور آرزو ڈینیل اداکاری کریں گی۔
ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی کاسٹ میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف اور کبریٰ خان اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ کاسٹ میں دیگر اداکار بھی اپنے رولز نبھائیں گے۔
کبریٰ خان کو ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں مہ جبین مستان کے کردار میں فوجی یونیفارم پہنے ہوئے دیکھا جاسکے گا جبکہ رمشہ خان پری وش جمال بنیں گی۔
صنفِ آہن کے کردار مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں جو فوجی یونیفارم پہن کر متحد نظر آئیں گے۔ علی رحمان، اسد صدیقی اور عاصم اظہر بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
شہریار منور اور عثمان منور بھی صنفِ آہن کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی محبت کی جگہ زیادہ تر فوجی خواتین کی ذاتی زندگی اور فوج کیلئے جدوجہد سے متعلق ہے۔
ندیم بیگ صنفِ آہن کے ہدایتکار ہیں جس کا اسکرپٹ عمیرہ احمد نے تحریر کیا۔ ہمایوں سعید کے پروڈیوس کردہ پراجیکٹ کیلئے آئی ایس پی آر سے بھی مشترکہ تعاون حاصل کیا گیا ہے۔