عائزہ اور سارہ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر، ڈرامہ سیریل لاپتہ آج سے نشر کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھا جس کا انتظار وہ شہکار آگیا، ڈرامہ سیریل لاپتہ ٹی وی پر آج سے نشر کیا جائے گا
تھا جس کا انتظار وہ شہکار آگیا، ڈرامہ سیریل لاپتہ ٹی وی پر آج سے نشر کیا جائے گا

کراچی: سارہ خان اور عائزہ خان کا ڈرامہ سیریل لاپتہ ٹی وی پر آج سے نشر کیا جائے گا جس کا ناظرین گزشتہ کچھ روز سے انتظار کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سارہ اور عائزہ کے علاوہ ڈرامہ سیریل لاپتہ میں علی رحمان خان اور گوہر رشید بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ سارہ خان ڈرامے میں ایتھلیٹ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ڈرامہ سیریل لاپتہ کے ٹیزرز سے پتہ چلتا ہے کہ سارہ خان ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ بن کر مداحوں کا دل لبھائیں گی۔ دوسری جانب علی رحمان اسٹیریوٹائپ مرد بنیں گے۔

اکھڑ مزاج علی رحمان خان جوے بازی اور مارپیٹ میں مصروف نظر آئیں گے جبکہ عائزہ خان پہلے ہی بتا چکی ہیں کہ ڈرامہ سیریل لاپتہ میں ان کا کردار گیتی نامی لڑکی کا ہے جو ٹک ٹاک اسٹار ہوگی۔

دوسری جانب گوہر رشید کا کردار ایک آرٹسٹ کا ہوگا۔ ڈرامہ سیریل لاپتہ کی ہدایات خضر ادریس نے دیں جسے مومنہ درید پروڈکشنز کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔ عائزہ خان کا کردار دلچسپ ہوگا۔

عائزہ خان نے بھارتی و پاکستانی اداکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سری دیوی، نور جہاں اور مادھوری ڈکشٹ کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں، یہ تمام تصاویر ڈرامہ سیریل لاپتہ سے لی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی فنکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر ویڈیو بنا دی، جسے اْن کے چاہنے والوں نے بے حد پسند کیا اور سراہا۔

انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز کی حامل عائزہ خان نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عائزہ خوبصورت لباس پہنے سیڑھیوں پر بیٹھی نظر آئیں اور سلسلہ یہ چاہت کا پر ویڈیو بنائی۔ 

مزید پڑھیں: عائزہ خان نے ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو بنا کرشیئر کردی

Related Posts