ڈرامہ سیریل پرستان کی پہلی قسط کل نشر ہوئی، جس کو عوام کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور ڈرامہ عوام کی بڑی تعداد کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔
دانش نواز کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل پرستان کی کاسٹ میں جویریہ سعود، اسد صدیقی، نوین وقار، میرا سیٹھی، مورو، میروب علی، اور جمشید نیازشامل ہیں۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈرامے کے مرکزی کردار ارسلان نصیر نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی کہ پرستان کی پہلی قسط ایک گھنٹے کے اندر یوٹیوب پر باقی رمضان ڈراموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھی گئی، انہوں نے لکھا کہ آپ سب کے اتنے اچھے ردعمل پر دل سے شکر گزار ہوں۔
Wow thanks for the overwhelming response guys ! The first episode of Paristan is doing great. You are all love ❤️ #Paristan #cbaArmy #humtv pic.twitter.com/KxM887qSg0
— Arslan Naseer – CBA (@ArslanNaseerCBA) April 3, 2022
ارسلان نصیر نے کہا کہ ڈرامے کی پہلی قسط بہت اچھا کام کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا