متنازع ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کا اختتام، سوشل میڈیا پر حدیقہ کیانی کی اداکاری کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ اختتام پذیر ہوگیا۔

گزشتہ دنوں ڈرامہ اپنی کہانی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گیا تھا، ڈرامے پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس کی کہانی تین سال قبل لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے واقعے پر مبنی ہے۔

عوام کی جانب سے ایک حساس موضوع کی وجہ سے ڈرامے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا جس کے بعد پیمرا نے ڈرامے کی نشریات روک دیں بعدازاں عدالت نے ڈرامے کو نشر کرنے کی مشروط اجازت دے دی تھی۔

گزشتہ روز ڈرامے کی آخری قسط پیش کی گئی جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بہت زیادہ پسند آئی، اُن کی جانب سے تسکین کا کردار ادا کرنے والی حدیقہ کیانی کی بہت زیادہ تعریف کی گئی۔ ڈرامے میں حدیقہ کیانی نے ریپ سے متاثرہ خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔

صارفین نے کہا کہ ڈرامے میں تسکین نے جس بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ تعریف کا مستحق ہے، وہ اپنے لئے کھڑی ہوئی اور انصاف حاصل کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

Hadsa Last Episode - Fans Applaud Brilliant Ending

Hadsa Last Episode - Fans Applaud Brilliant Ending

Hadsa Last Episode - Fans Applaud Brilliant Ending

اُن کو یہ بات بھی پسند آئی کہ تسکین کے بچے اس مشکل سفر میں اپنی ماں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور انہوں نے اپنی ماں کا بھرپور ساتھ دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ ایک سبق آموز ڈرامہ تھا۔

زنجبیل عاصم شاہ کی تحریر کردہ اور شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف کے پروڈیوس کردہ اس ڈرامے میں حدیقہ کیانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اُن کے علاوہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جگن کاظم، علی خان، خاقان شاہنواز، سبینہ سعید، ذالے سرحدی، حدیقہ کیانی اور دیگر شامل ہیں۔

Related Posts