مداحوں کے دل جیتنے کے بعد ڈرامہ سیریل ڈنک کا خوبصورت اختتام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Drama Dunk came to an end

پاکستانی ڈرامہ سیریل ڈنک مداحوںکے دل جیتنے کے بعداپنے اختتام کو پہنچ گیا، اختتامی لمحات نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

ثناء جاوید، بلال عباس، یاسرہ رضوی اور نعمان اعجاز ودیگر فنکاروں سے سجے اس ڈرامہ کی ہدایات بدرمحمود نے دیں،ڈرامہ کے پروڈیوسرز میں ڈاکٹرعلی کاظمی اور فہد مصطفیٰ شامل تھے۔

ڈرامہ ڈنک کی پہلی سے آخری قسط تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہی جبکہ اختتامی لمحات نے ڈنک نے شائقین کو اپنے سحر میں ایسا جکڑا کہ سوشل میڈیا پر ڈنک کی آخری قسط ٹاپ ٹرینڈ میں آگئی۔


 

شائقین نے ڈرامہ ڈنک میں شاندار اداکاری پر ثناء جاوید اور بلال عباس کی بھرپور تعریف کی ہے۔

چند روز قبل ڈرامہ سیریل دل نااُمید تو نہیں کا اختتام خوبصورت پیغام کے ساتھ ہوا۔ ڈرامے کی کہانی آمنہ مفتی نے تحریر کی جو پہلے بھی متعدد ہٹ ڈرامہ سیریلز پیش کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:کرشنا شروف کا میگزین کیلئے بولڈ فوٹو شوٹ، تصاویر وائرل

گزشتہ شب ڈرامہ سیریل دل نااُمید تو نہیں کی آخری قسط نشر کی گئی جس کی سوشل میڈیا صارفین نے بے حد تعریف کی۔ خصوصاً یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل دل نا اُمید تو نہیں میں طوائف کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یمنیٰ کے علاوہ وہاج علی اور دیگر فنکاروں نے بھی اپنے اپنے رول کو خوبصورتی سے نبھایا۔

Related Posts